بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم نے عمدہ پرفارمنس دکھائی: سابق کرکٹرز

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم نے عمدہ پرفارمنس دکھائی: سابق کرکٹرز

  

         لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلا ف پہلے ٹی20 میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے کیا عامر سہیل نے کہا کہ ٹیم نے بہترین ٹیم ورک کامظاہر ہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا امید ہے کہ آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کی ٹیم ہی کامیاب ہوگی اور ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرے گی سکندر بخت نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی پاکستان کو سیریز کلین سوئپ کرنے کی ضرورت ہے راشد لطیف نے کہا کہ بہت کانٹے دار مقابلہ ہوا ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ شائد پاکستان ہار جائے گا مگر شاداب خان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا یونس خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم آسان حریف نہیں پاکستان نے بہت اچھا کھیل پیش کیا شعیب اختر نے قومی ٹیم کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -