سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کیخلاف پی سی بی کی کارروائی

  سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کیخلاف پی سی بی کی کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ سے چھٹی لے کر انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں کوچنگ کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کے خلاف انضباطی کارروائی کی جارہی ہے۔ 41سالہ فیصل اقبال ناردرن واریئرز کے کوچ مقرر ہیں۔ ان کے خلاف کھلاڑیوں سے لڑائی کے تنازع کی تحقیقات پہلے ہی جاری ہے۔پی سی بی کے ترجمان نے جمعرات کی شب تصدیق کی کہ فیصل اقبال نے این او سی کے بغیر غیر ملکی لیگ میں کوچنگ کا معاہدہ کیا ہے پھر وہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی اجازت کے بغیر بیرون ملک چلے گئے ہیں اس لئے ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور انہیں جلد شوکاز نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔