سندھ اسمبلی میں ٹی ٹی پی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور

سندھ اسمبلی میں ٹی ٹی پی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور

  

  کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت سراج قاسم سومرو کی ایک قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی جو تحر یک طالبان پاکستان سے متعلق تھی۔ محرک کا کہنا تھا ٹی ٹی پی سے مذاکرات قوم کو اعتماداور کسی مشاورت کے بغیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ایک آرگنائزیشن کی جانب سے ہمارے سپاہیوں اور سیاسی لوگوں کو قتل کیا گیا۔ جب تک آپ اس پالیسی کو ڈسکس نہیں کریں گے ان سے مذاکرات مناسب نہیں،کیونکہ ماضی میں ہر پاکستانی کو نقصان برداشت کرنا پڑا۔ جب ہم ان کیساتھ بات کر یں تو پہلے اسمبلی میں بات ہونی چاہیے۔میں چاہتا ہوں سندھ اسمبلی سے یہ بات آگے جائے۔ہم چاہتے ہیں اسمبلی میں بیٹھ کر بات ہو،بعدازاں ایوان نے قرا رداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

قرارداد منظور

مزید :

صفحہ اول -