غیر قانونی ٍتارکی وطن کی آمد روکنے کیلئے پاک برطانیہ معاہدے کو حتمی شکل دید ی گئی 

  غیر قانونی ٍتارکی وطن کی آمد روکنے کیلئے پاک برطانیہ معاہدے کو حتمی شکل ...

  

      اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور برطانیہ نے غیرقانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کیلئے معاہدے سے متعلق مذاکرات مکمل کر لیے،معاہدہ   آئندہ ہفتے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔دوطرفہ امیگریشن معاہدے پر مذاکرات کے بعد امور کو حتمی شکل دیدی گئی، برطانوی وزارت داخلہ کے مستقل سیکرٹری میتھیو رئیکرافٹ کے دو روزہ دورے میں امور طے پائے ہیں برطانوی سیکرٹری داخلہ و مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا، معاہدے میں طے پایا ہے کہ دوطرفہ سطح پر غیر قانونی تارکین وطن سے نمٹنے کیلئے معاہدہ مکمل ہو چکا ہے،غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کو یقینی بنایا جائیگا، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد معاہدے پر عملدرآمد رواں ماہ سے ہی شروع کیا جا ئیگا۔ معاہدے کے مطا بق کابینہ منظوری کے بعد پاکستان اور برطانیہ مشترکہ مجرمانہ ریکارڈ مرتب کریں گے،دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے،برطانیہ میں تعلیم مکمل کرنیوالے پاکستانی طلبہ کو حصول روزگار میں معاونت کی جا ئے گی،برطانیہ ا میگریشن کے معاملے پر مستقبل میں بھی پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔

معاہدہ حتمی

مزید :

صفحہ اول -