رواں ہفتے مہنگائی میں 1.07فیصد اضافہ، مجموعی شرح 18.34فیصد ہو گئی: ادار ہ شماریات

رواں ہفتے مہنگائی میں 1.07فیصد اضافہ، مجموعی شرح 18.34فیصد ہو گئی: ادار ہ شماریات

  

       اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کو پاکستان ادارہ شماریات نے رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار رہا،مہنگائی میں 1.07 فیصد مزیر اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،زندہ مرغی اوسط 20 روپے 66 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،گھی کی فی کلو قیمت میں اوسط 9 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ 2 روپے 59 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،دال ماش 2 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،انڈے فی درجن 2 روپے 77 پیسے مہنگے ہوئے،حالیہ ہفتے چائے کا فی کپ 39 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے دودھ،دہی،بیف اور مٹن بھی مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی اوسط 4 روپے 24 پیسے فی کلو سستی ہوئی،ٹماٹر 8 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے، ایک ہفتے میں آٹا،ایل پی جی، دال مسور اور پیاز بھی سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ اول -