برطانیہ نے حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر پابندی عائد کردی

برطانیہ نے حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر پابندی عائد کردی

  

  لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشت گرد قرار دے دیا۔برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے حماس کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حماس کے پاس نمایاں دہشت گردی کی صلاحیت ہے جبکہ حماس کے پاس جدیدہتھیار اور دہشت گردی کی تربیت کی سہولیات ہیں۔برطانوی وزیر داخلہ کی جانب سے پابندی کے اعلان کے ساتھ ساتھ حکومت جلد ملکی پارلیمنٹ سے رجو ع کرے گی۔اس پابندی کے بعد کوئی بھی برطانوی شہری اس کی حمایت نہیں کرسکے گا جبکہ جھنڈے اور دیگر ملبوسات پر بھی پابندی ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین بھی حماس پرپابندی عائد کرچکے ہیں۔

برطانیہ

مزید :

صفحہ اول -