کے پی میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ چیلنج

کے پی میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ چیلنج

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کا قانون بنایا تھا جس کو اکرم درانی سمیت دیگر ممبران صوبائی اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ نے غیر جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کی شق کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔اب خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے قانون میں ابہام پیدا ہوا، سپریم کورٹ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔صوبائی حکومت کی درخواست پر جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔

فیصلہ چیلنج

مزید :

صفحہ اول -