ن لیگ کو عدالتی فیصلے سمیت ہر جواب مرضی کا چاہیے، حسان خاور

        ن لیگ کو عدالتی فیصلے سمیت ہر جواب مرضی کا چاہیے، حسان خاور

  

لاہور (آئی این پی)ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ 3 سال میں ن لیگی ترجمانوں کی سمجھ بوجھ رٹے رٹائے جملوں سے باہر نہیں جا سکی،یہ سوال کرتے ہیں، ہم جواب دیتے ہیں، یہ پھر وہی سوال دہراتے ہیں، ن لیگ کو عدالتی فیصلے، الیکشن نتائج سمیت ہر جواب اپنی مرضی کا چاہیے۔ جمعہ کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے عظمی ٰبخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ارب کی ٹی ٹیز، سی ایم کے 5 کیمپ آفسز  25کے سوال پر ان کی بولتی بند ہوجاتی ہے، سی ایم آفس کے نان سیلری اخراجات ہمارے دور میں گزشتہ دور سے 40 فیصد کم کیوں ہوئے؟، قوم ان سوالوں کے جوابات کے لیے ن لیگ کی جانب دیکھ رہی ہے، ہم تو جواب دینے کو تیار ہیں، بشرط کہ آپ میں سچ سننے کا حوصلہ ہو۔

حسان خاور

مزید :

صفحہ اول -