جنگ میں بیانیہ نے ہتھیار وں کی جگہ لے لی، کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں: فواد چوہدری

جنگ میں بیانیہ نے ہتھیار وں کی جگہ لے لی، کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا  ہے کہ کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہیں، جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری سے ویٹی کن سٹی کے سفیرکرسٹوف ال کاسیس کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ بیانیہ کی جنگ نے ہتھیاروں کی جنگ کی جگہ لے لی ہے، جعلی خبروں اور نفرت انگیزموادکے خاتمے کیلئے ملکر کام کرسکتے ہیں۔ فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک مخالفین کوب دنام کرنے کے لئے میڈیاکوبطورآلہ کاراستعمال کرتے ہیں، اقوام متحدہ کو میڈیا پر جعلی خبریں روکنے کے لئے فریم ورک تیار کرنا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ماضی میں رابطے کے لئے ٹیکنالوجی کافقدان تھا اب صورتحال بدل چکی ہے، خبریں تیزی سے پھیلتی ہیں، پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا پوری دنیا کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ حکومتیں مرکزی دھارے کے میڈیا پر نفرت انگیزمواد کنٹرول کرسکتی ہیں جبکہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیاکا استعمال کیا جارہا ہے۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -