بھارت خطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار،پاکستان  

 بھارت خطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار،پاکستان  

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان نے بھارت کوخطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار قراردے دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے اقدامات سے دہلی سمیت لاہورکو بھی چوک کررہا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں فضائی آلودگی پر ناساارتھ کی تشویش ناک رپورٹ پرردعمل دیتے ہوئے شمالی بھارت میں فصلوں کوآگ لگانیکی تصویربھی ٹویٹ کر دی اور بھارت کوخطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار قراردے دیا وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے بیان میں کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارت فضائی ماحول میں تباہی پھیلارہاہے بھارت اپنے اقدامات سے دہلی سمیت لاہورکو بھی چوک کررہا ہے ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ فوری اقدامات کی بجائے مودی سرکار نے2070کامضحکہ خیزپلان دیا، کلائمٹ چینج سمٹ میں بھارت کی غیرسنجیدگی کامعاملہ اٹھایاگیا،معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان نے فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے گلوبل لیڈرزکوبڑی پیشکش کی، پاکستان ایئر پلوشن کانفرنس کی میزبانی کیلئے تیا ر ہے ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے ایشیائی ممالک نے معاہدہ کررکھا ہے، معاہدے کے باوجودکانفرنس کاانعقادنہیں کیاجاسکا، پاکستان اس عالمی ذمہ داری کی انجام دہی کیلئے تیارہے،ملک امین اسلم نے کہا گلاسکومیں ایشیائی ممالک کے وزراکیسامنے یہ معاملہ رکھاتھا، معاملے پروزیراعظم عمران خان کوبھی اعتمادمیں لوں گا۔

امین اسلم 

مزید :

صفحہ اول -