قانون واضح،2023ء کا الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوگا، شبلی فراز

 قانون واضح،2023ء کا الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوگا، شبلی فراز

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون واضح ہے 2023 کا الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہو گا۔ ٹیکنالوجی کیلئے 150 ارب کی درست نہیں ہیں، تقریبا 45 ارب روپے کے قریب خرچہ ہو گا،جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی ہے کونسی مشین استعمال کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)کا استعمال کیا جاسکتا ہے، بھارت نے ای وی ایم کا سفربہت پہلے شروع کردیا تھا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی،(ن)لیگ نے آج تک ٹیکنالوجی کے استعمال کی بات نہیں کی، ہماری حکومت نے عملی طور پر اقدامات کیے۔ اپوزیشن نے طے کیا ہوا تھا کہ وقت ضائع کرنا ہے۔ اپوزیشن کومنانے کے لیے پوری کوشش کیں، اپوزیشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا،سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قانون واضح ہے2023کا الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہوگا۔ قانون بن گیا ہے اب عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،یہ کام تو2017 سے ہی شروع ہو جانا چاہیے تھا، یہ کہنا وقت کم ہے ایسی کوئی بات نہیں، الیکشن کمیشن کو اب پراسس کو شروع کرنا ہو گا۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -