کلبھوشن سے متعلق بل سزا پر عملدرآمد کا راستہ ہے،شہزاد اکبر 

  کلبھوشن سے متعلق بل سزا پر عملدرآمد کا راستہ ہے،شہزاد اکبر 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی براہ احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کلبھوشن سے متعلق بل سزا پر عملدرآمد کا راستہ ہے کلبھوشن کو نکالنے کا راستہ نہیں کلبھوشن سے متعلق بل ناکام ہوتا تو بھارت فوری دوبارہ  عالمی عدالت چلا جاتانوازشریف کی حوالگی کیلئے یو کے کو درخواست دینا 10 سال تک ٹرک کی بتی کے پیچھے لگنے جیسا تھا برطانیہ سے حوا لگی کے حوالے سے نئے معاہدے کا ڈرافٹ تیار ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ راناشمیم کے بیان حلفی میں حقائق ہی درست نہیں ہیں ن لیگ صرف مظلومیت کا بیانیہ بچا رہی ہے اسحاق ڈار کی حد تک حدیبیہ کیس کھولنے کا ابھی کوئی فائدہ نہیں براڈ شیٹ معاملے پر کارروائی ہونے جارہی ہے کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ماننا تھا، مان لیا تو فیصلے پر عمل کرنا ہو گا۔

شہزاداکبر

مزید :

صفحہ اول -