کلبھوشن کو اپیل کا حق دیا، فیصلے  کا اختیار نہیں، اٹارنی جنرل 

  کلبھوشن کو اپیل کا حق دیا، فیصلے  کا اختیار نہیں، اٹارنی جنرل 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ کلبھوشن کیلئے قانون سازی نہیں کی بلکہ عالمی عدالت فیصلے پر عملدرآمدہے، کلبھوشن کو اپیل کا حق دیا گیا ہے فیصلے کا اختیار نہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا قانون سازی الیکٹرانک مشین سے الیکشن ممکن بنانے کیلئے کی گئی، قانون سازی کا مقصد الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے استعمال کا اختیار دینا تھا۔خالد جاوید کا کہنا تھا ای وی ایم سے الیکشن کرانے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے،2لاکھ مشینیں درکار ہوں گی اور ای وی ایم کے استعمال کیلئے اتنا ہی ٹرینڈ عملہ بھی در کا ر ہوگا۔

اٹارنی جنرل

مزید :

صفحہ اول -