صحافیوں کے تحفظ کے بل کی منظوری احسن اقدام، کامران بنگش

   صحافیوں کے تحفظ کے بل کی منظوری احسن اقدام، کامران بنگش

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر کامران بنگش نے کہا ہے کہ سینیٹ سے کارکن صحافیوں کے تحفظ کے بل کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بل کی منظوری وزیراعظم عمران خان کا صحافت کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمودخان کی ہدایت پر صوبے میں صحافت کے فروغ اور کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر کامران بنگش نے اپنے آفس سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی سینیٹ سے منظوری تاریخی اقدام ہے جس سے صحافیوں کو ان کا حق دلانے میں مدد ملے گی۔ اس بل کے ذریعے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مزید کام کیا جائیگا۔ صحافی نیوز کمپنیوں کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں ان کی سلامتی اور تحفظ ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کارکن صحافی میڈیا انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہیں یہ قانون کارکن صحافیوں کی شرائط کار میں بہتری و انقلابی تبدیلی لائے گا اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صحافی تحفظ بل کی منظوری حکومت کے آزاد میڈیا کے عزم کا مظہر ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری پر ہم ملک بھر اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے کارکن صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -