سٹریٹ کرائمز و دیگر جرائم میں ملوث 65 ملزمان گرفتار 

  سٹریٹ کرائمز و دیگر جرائم میں ملوث 65 ملزمان گرفتار 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم برخلاف مال میں ملوث عناصر کے خلاف نئی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے دوران متعدد کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے نئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمز، راہزنی، ڈکیتی، موٹر کار، موٹرسائیکل چوری میں ملوث 65 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان میں شہر کے پوش اور رہائشی علاقہ حیات آباد اور ملحقہ علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگز بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے81 لاکھ سے زائد نقد رقم برآمد کی گئی ہے، اسی طرح چھینے اور مسروقہ78 قیمتی موبائل فونز سمیت تین عدد لیپ ٹاپ، اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت موٹر کار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، نئی حکمت عملی کے تحت شہر میں جگہ جگہ انسنیپ چیکنگ اور مصدقہ اطلاعات پر کارروائیوں سمیت ہیومن انٹیلی جنس کو بھی مزید فعال کیا گیا ہے جبکہ دیگر جرائم پیشہ عناصر سمیت جیلوں سے رہا ہونے والے عادی جرائم پیشہ افراد کی بھی کڑی نگرانی کی جا ر ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کی خاطر نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے تحت اسنیپ چیکنگ، سرپرائز ناکہ بندیاں اور دیگر اہم اقدامات سمیت جیلوں سے رہا ہونے والے عادی جرائم پیشہ افراد کی کڑی نگرانی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، اسی طرح ہیومن انٹیلی جنس کو بھی مزید فعال کیا گیا ہے جس کے دوران پولیس کو متعدد کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، حالیہ اقدامات کے تحت گزشتہ ایک ماہ کے دوران پشاور پولیس نے اسٹریٹ کرائمز، راہزنی، ڈکیتی، موٹر کار، موٹرسائیکل چوری میں ملوث 63 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان میں شہر کے پوش اور رہائشی علاقہ حیات آباد اور ملحقہ علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگز بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے80 لاکھ سے زائد نقد رقم برآمد کی گئی ہے، اسی طرح چھینے اور مسروقہ 77موبائل فونز سمیت تین عدد لیپ ٹاپ، اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور متعد د موٹر کار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ سی سی پی او عباس احسن نے گزشتہ ماہ کے دوران ہونے والی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹاسکس حوالہ کرتے ہوئے دیگر اقدامات سمیت حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -