پروفیسر سردار حبیب الرحمان کی تعلیمی خدمات کے حوالے سے سیمینار

       پروفیسر سردار حبیب الرحمان کی تعلیمی خدمات کے حوالے سے سیمینار

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر) ملاکنڈ یونیورسٹی میں پروفیسر سردار حبیب الرحمان سحر یوسفزئی کی ادبی اورتعلیمی خدمات کے حوالے سے سیمینار،شعبہ پشتو کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار میں فیکلٹی ممبرز، طلبہ، شعراء،سکالرز اور ادیبوں سمیت پروفیسرڈاکٹر فقیرہ خان فقری اور سردار حبیب الرحمان سحر کی دختر پروفیسرڈاکٹر نجمہ سحر نے خصوصی شرکت کی جبکہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشیداحمد نے سیمینار کی صدارت کی،نے شرکت کی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نجمہ سحر، نجیب زیرے، نوید جمال اور شکریہ قادر نے سردار حبیب الرحمان سحر یوسفزئی کی ادبی اور تعلیمی خدمات پر مقالے پیش کئے،انہوں نے سردار حبیب الرحمان سحر کی زندگی کااحاطہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے وقت کے ممتاز کالم نگار، افسانہ نگار اور مضمون نویس ہونے کے ساتھ ساتھ اردو، پشتواورانگریزی تصانیف کے بیباک ناقد ین میں شمار کئے جاتے تھے، پروفیسرڈاکٹر نورالبصر امن،پروفیسر ڈاکٹر مظہر، ڈاکٹر سمندر یوسفزئی،ڈاکٹرسید ظفراللہ بخشالی، خالدسہیل ملک، پروفیسرڈاکٹر علی خیل دریاب، نورسحراور رفیق الرحمان نے پروفیسر حبیب الرحمان سحریوسفزئی کے کردار پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ وہ کرشماتی شخصیت کے حامل تھیاور ان کی تعلیمی،فنی اور ادبی خدمات اور غیر معمولی کردار کااحاطہ کرنابہت مشکل ہے،انہوں نے کہاکہ دنیا سے رخست ہونے کے باوجود پروفیسر سحر یوسفزئی آج اپنی تعلیمی، ادبی، فنی خدمات اور تخلیقی کردار کی بدولت ہم میں موجود ہیں اور ان کاکام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -