بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اولین ترجیح: ڈی ای او اوکزئی

  بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اولین ترجیح: ڈی ای او اوکزئی

  

       ہنگو(بیورورپورٹ)ہمارا مقصد بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود کے مواقع فراہم کرنا ہے اور ان کے صحت کا بھی خیال رکھنا ہے ان خیالات کااظہار ڈپٹی ایجوکیشن افیسر فی میل قبائلی ضلع اورکزئی نبیلہ ناز نے لوئر اورکزئی کے علاقہ خیر علی کلے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں عالمی چلڈرن ڈی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں استانیوں اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی مختلف قسم کے ٹیبلو اور کھیلوں کے مظاہرے کئے گئے جبکہ طالبات نے تعلیم کے حوالے سے تقاریریں بھی کیں اور ملی نغمیں بھی پیش کئے طالبات نے زنانہ تعلیم کے اہمیت پر خصوصی روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی ای او فی میل نبیلہ ناز نے کہاکہ عورتوں پر تعلیم حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ایک عورت کی تعلیمی یافتہ ہونے سے ان کا پورا خاندان اور کنبہ تعلیمی یافتہ بن جاتاہے بچے کے اولین درسگاہ ماں کاکھود ہوتاہے جب ایک ماں تعلیمی یافتہ اور اچھی تربیت کے حامل ہو تو ان کا اولاد بھی اپنے عملی زندگی میں معاشرے میں بہترین تعلیم اور تربیت حاصل کرتاہے اور معاشرے اور ملک کا بہترین فرد بن جاتاہے انہوں نے کہاکہ تمام زنانہ تعلیمی اداروں میں ہم مختلف کھیل کھود مواقع فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر محمد خالد کے خصوصی تعاون سے بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہیں ان کے صحت کا خصوصی خیال رکھا جاتاہے انہوں نے طالبات استانیوں اور ماں باپ پر زور دیا کہ وہ مردانہ تعلیم کے ساتھ ساتھ زنانہ تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ اپ کے گھروں میں روشنی پیدا ہو جائے اور وہ اپنے ارد گرد ماحول اور علاقے کو تعلیم کے روشنی سے منور کرسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -