ملک و عوام کیخلاف کوئی قانون برداشت نہیں کرینگے: فائق شاہ

ملک و عوام کیخلاف کوئی قانون برداشت نہیں کرینگے: فائق شاہ

  

       پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے متنبہ کیا ہے کہ ای وی ایم‘ کلبھوشن یادیو اور سٹیٹ بینک کے قوانین پر حکومت وضاحت پیش کرے‘ ملک کی سالمیت‘ خود مختاری اور اداروں کی تباہی کا کوئی قانون برداشت نہیں کریں گے‘ حکومت اور اپوزیشن اقتدار اقتدار کی رسہ کشی چھوڑ کر ملکی سالمیت اور استحکام کے لئے قانون سازی کریں‘ غریب عوام کو انصاف دیا جائے۔ م۔حمد فائق شاہ نے کہا کہ بھارت اور ملک دشمن عناصر کا گٹھ جوڑ ہے‘ موثر جواب دیا جائے حکومت پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بد انتظامی کو ختم کرے‘ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی‘ محمد فائق شاہ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر پنجاب حکومت غفلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس پیچیدہ مسئلے کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے لاہور دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے یہ ماضی کے اور موجودہ حکمرانوں کی غفلت‘ بد انتظامی اور نا اہلی کا نتیجہ ہے‘ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صاف اور شفاف ماحول کیلئے خود میدان میں آئیں‘ امن ترقی پارٹی ساتھ کھڑی ہو گی‘ ہر فورم پر اس آلودگی کے خلاف جہاد کیا جائے گا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -