منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے،ڈی پی او مردان 

منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے،ڈی پی او مردان 

  

صوابی (بیورورپورٹ) ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق نے پولیس آفسران پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں مزید تیزی لائے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل اس ناسور سے محفوظ بنایا جا سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں اپنی زیر صدارت کرائم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں مختلف مقدمات میں پولیس کارکردگی اور نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم کی کارکردگی کے جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جرائم و منشیات کے تدارک اور مقدمات کی میرٹ پرتفتیش یقینی بنانے کیلئے افسران اپنا سپروائزری کردار ادا کر یں عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریاں یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے صوابی پولیس کی مختلف جرائم و منشیات کے خلاف جرائم صوابی پولیس کی کارکرگی پر بریفنگ دی آر پی او مردان یاسین فاروق نے کارکردگی دکھانے والے پولیس آفسران و اہلکاران کو توصیفی اسناد سے نوازا۔ آر پی او مردان نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائیں تا کہ نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔اس دوران آر پی او مردان یاسین فاروق نے جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں و اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او صوابی عجب درانی،اور انکی ٹیم سب انسپکٹر راز محمد خان،سب انسپکٹر نذر محمد خان اور دیگر پولیس آفسران کو توصیفی اسناد سے نوازاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -