نواحی علاقوں میں سرگرم چور گرفتار، لاکھوں روپے برآمد
پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی پولیس نے نواحی علاقوں جھگڑا، چمکنی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرگرم چور کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق بھی جھگڑا سے ہے جو رات کی تاریکی میں پڑوسیوں کے گھروں کی دیوار پھلانگ کر نقد رقم، قیمتی اشیاء، موبائل فونز وغیرہ چوری کرنے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ رقم ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقد، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی احمد نبی ولد گل نبی نے تھانہ چمکنی پولیس کو گھر سے چوری کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئیدوران تفتیش ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون نے متعدد مشتبہ اورمشکوک افراد سمیت مدعی کے پڑوسیوں کو بھی شامل تفتیش کر کے ان کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم پرویز ولد سید عمر کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیاجس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے پڑوسی احمد نبی سمیت شہری ذوالفقار علی کے گھر سے بھی چوری کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضے سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے، موبائل فونز اوردیگر قیمتی اشیاء بھی برآمد کر لی گئی ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ایک ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون نے موٹر وے ناکہ بندی کے دوران ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے سواریوں کے روپ میں چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد شریف ولد غلام احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تین کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔