تاج محمد خان ترند کا مکوڑی اور نوشپہ آئل اینڈ گیس فیلڈ کا خصوصی دورہ

  تاج محمد خان ترند کا مکوڑی اور نوشپہ آئل اینڈ گیس فیلڈ کا خصوصی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی و برقیات تاج محمد خان ترند نے سیکرٹری توانائی سید امتیاز حسین شاہ کے ہمراہ ضلع کرک میں واقع مکوڑی اور نوشپہ آئل اینڈ گیس فیلڈ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مکوڑی آئل فیلڈ روزانہ کی بنیاد پر بیس ہزار بیرل کروڈ آئل اور 430 میٹرک ٹن ایل پی جی پیدا کرتا ہیں اسی طرح نوشپہ آئل فیلڈ کی روزانہ کی بنیاد پر پیداوارتیرہ ہزار بیرل ہے جبکہ 365 میٹرک ٹن ایل پی جی بھی پیداوار کا حصّہ ہے۔ معاون خصوصی تاج محمد ترند کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تیل اور گیس کی پیداوار کو برقرار رکھنے کیلئے ڈرلنگ سرگرمیوں کو برقرار رکھنا پڑھتاہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی تاج محمد خان ترند نے کہا کہ مقامی لوگوں کو روزگار مہیا کرنا تیل اور گیس کمپنیوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس کمپنیوں سے مقامی آبادی کو نقصان کے بجائے فائدے پہنچنے چاہیے تاج محمد خان ترند کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل بشمول تیل اور گیس سے مالا مال ہے صوبے کی ترقی اولین ترجیح ہے معاون خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رائلٹی فنڈ، سی ایس آر فنڈ اور پروڈکشن بونس سے علاقے میں فلاحی اور ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں دورے کے موقع پر معاون خصوصی تاج محمد خان ترند اور سیکرٹری توانائی نے دونوں آئل فیلڈز میں شجر کاری بھی کی اس موقع پر نگران چیف خیبرپختونخوا ائل اینڈ گیس کمپنی ناصر خان اور چیف پیڈو انجنیئر محمد نعیم خان سمیت متعدد حکام بھی موجود تھے۔