پنجاب میں فضائی آلودگی کا زوربرقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 424ہوگیا 

پنجاب میں فضائی آلودگی کا زوربرقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر ...

  

لاہور (این این آئی) پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار رہا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 424 پر پہنچ گیا جس کے بعدشہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے  تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 680 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا گلبرگ میں 462، ڈیوس روڈ میں 562 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ڈی ایچ اے فیز 2 میں 447، ٹاون شپ میں 440، بحریہ آرچرڈ میں 413، علامہ اقبال ٹاؤن میں 424، پنجاب یونیورسٹی میں 424، ایڈن کاٹیجز میں 406، انارکلی بازار میں 481 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آلودگی

مزید :

صفحہ آخر -