سیاحوں کو لوٹنے والا راہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار مال مسروقہ برآمد
نوشہرہ(بیورورپورٹ) سیاحوں کو لوٹنے والا راہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار مال مسروقہ برآمد چند یوم قبل پشاور کے رہائشی حمزہ احمد نے جلوزئی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کیساتھ ڈاگ اسماعیل خیل سیر کیلئے آیا تھا۔دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک ہم سے نقد رقم اور دوسری ضروری دستاویزات چھین کر فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے فوری طور سیاح کو لوٹنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے ظفر خان SHO جلوزئی کو احکامات جاری کر دئیے۔پولیس نے علاقے میں مشکوک افراد کی چھان بین شروع کر دی۔دوران چھان بین پولیس نے اصل ملزم تک رسائی حاصل کر لی۔راہزن گروہ کے سرغنہ دوا خان عرف روان ساکن جبہ تر کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے علاقے میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر لوٹے گئے 28 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔