پشاور،امسال بھی صوبہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی 

  پشاور،امسال بھی صوبہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)گزشتہ سالوں کی طرح اس سال پشاور اور صوبے میں کم گیس پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا. محکمہ سوئی گیس نے مناسب اور منظم منصوبہ بندی کے تحت جہاں جہاں پائپ کی تبدیلی کی ضرورت تھی وہ کر دی گئی جبکہ کئی مقامات پر نئی لائن تنصیب کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے. ان خیالات کا اظہار جنرل مینیجر سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ تاج علی خان نے کی. ان کے مطابق کم پریشر کے. مسئلہ کو حل کرنے کے لے سال 2020 اور 2021 میں 78 کلومیٹر پرانی لائن کو تبدیل کرنے کے ساتھ مختلف انچ کے اپریشنل فیزز اندرون پشاور، کینٹ، ورسک روڑ اور پبی میں بچھا دیا گیا ہے. جی ایم سوئی گیس کے مطابق 12 بلین روپے کی کثیر رقم سے مزید 47 کلومیٹر پرانی لیک لائن کو تبدیل کرنے پر. کام شروع کر دیا گیا ہے. تاج علی خان کہ مطابق غیر قانونی کنکشنز کے خلاف آپریشن جاری ہیں، اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد غیر قانونی کنکشنز کاٹے گئے ہیں. پریشر مشین لگا کر دوسروں کی حق تلفی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے. ان کے مطابق خیبرپختونخوا میں کئی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی اور نہ ہی لوڈشیڈنگ کک کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -