اے این پی کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع

    اے این پی کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع

  

       پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی نے محکمہ بلدیات کے زیر نگرانی ضلع مومند میں ویلج کونسل سیکرٹریز کی مختلف آسامیوں پر غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرائی ہے۔ توجہ دلا نوٹس اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار مومند کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ویلج کونسل سیکرٹریز کی مختلف آسامیوں پر میرٹ کے خلاف اور سفارش پر بھرتیاں ہوئی ہیں، جسکی وجہ سے ضلع کے عوام اور متعلقہ آسامیوں کیلئے درخواستیں دینے والوں امیدواروں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہیاور متعلقہ امیدواروں نے مذکورہ آسامیوں کیلئے لوکل گورنمنٹ کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔ توجہ دلانوٹس میں صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس مسئلے کو متعلقہ کمیٹی میں بھیج دیا جائے تاکہ شفاف تحقیقات ہوں اور اس مسئلے کا جلد ازجلد حل نکالا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -