مزنگ، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 2افراد قتل، 2شدید زخمی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)مزنگ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کے لیے کوششیں شروع کر دیں،سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقے جنازگاہ سٹاپ کے قریب شہزاد، مشہود،خرم،عمر نے مصطفٰی آٹوز پر بیٹھے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 25 سالہ آصف اور32 سالہ ذیشان گولیاں لگنے کے باعث موقع پر جاں بحق ساجد اور عامر ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق فائرنگ پراپرٹی کے تنازع پر ہوئی دوسری جانب سی سی پی او لاہور فیاض دیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔۔واقعہ کی اطلاع ملت ہی ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی، ڈی ایس پی،ایس ایچ او مزنگ اور دیگر متعلقہ پولیس افسران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں ا۔یس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پراپرٹی سے متعلقہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے،مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ مزید برآں آئی جی پنجاب نے مزنگ کے علاقہ میں شو روم پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی
دو قتل