افغانستان کی مالی ومعاشی صورتحال خطہ کیلئے خطرناک ہے،عاطف خان 

  افغانستان کی مالی ومعاشی صورتحال خطہ کیلئے خطرناک ہے،عاطف خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور محکمہ خوراک عاطف خان نے کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کی خاطر طالبان حکومت سے تعاون کرنا چاہیے اور عالمی طاقتوں کوان کیساتھ مذاکرات بھی کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری سیاسی و معاشی امور کرسچئن بوئچراور نیدرلینڈ ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری سیاسی امور ارجن نوٹا سے پشاورمیں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں خطے کی سیاسی صورتحال اور صوبے میں آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بحران نہ صرف پاکستان کے مالی و معاشی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتی ہے بلکہ خطے میں دیرپا امن کیلئے بھی خطرہ بھی ثابت ہو سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو افغانستان میں طالبان کی حکومت پر سنجیدگی سے غورحوض کرنا چاہیے اور ان کے ساتھ ٹیبل ٹاک بھی ہونی چاہئے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر نے دونوں سفارتکاروں کو آئی ٹی سیکٹر کے مختلف سکیموں سمیت آٹھ ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے ایک لاکھ نوجوانوں کو ایڈوانسڈ ڈیجیٹل سکلز کی تربیت کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا جن کو جرمن و نیدرلینڈ سفارت کاروں نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کی اہم اقدامات قرار دیتے ہوئے انکو سراہا  ملاقات کے دوران جرمن سفارت کار نے جرمن بینک کی طرف سے آئی ٹی سیکٹر میں تقریبا 434 کروڑ روپے تعاون کا عندیہ بھی دیا۔