سندھ کے عوام کو گرانفروش اور ٹینکرمافیا کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے: فرخ حبیب 

سندھ کے عوام کو گرانفروش اور ٹینکرمافیا کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے: فرخ ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 13سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے اسکے باوجود سندھ میں سب سے زیادہ غربت اور بے روزگاری ہے، سندھ کے عوام کوگرانفروش اور ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا منافع بخش سٹیل مل لوٹنے والے زرداری اور اسکے حواری ہی ہیں، سٹیل مل کو اس بے رحمی سے لوٹا گیا کہ دوبارہ یہ ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوسکا،ماضی میں پی ٹی وی اور دیگر اداروں میں سیاسی بھرتیاں کیں گئیں، 2017میں 45کروڑ خسارے میں چلنے والا پی ٹی وی آج ایک ارب 30کروڑ  منافع پر چل رہا ہے بھٹو سے لیکر زرداری تک روٹی،کپڑا مکان نعرے کی حد تک تھا، وزیراعظم نے حقیقی معنوں میں غریب،بے سہار اور مستحقین کے لئے احساس پروگرام، چھت سے محروم لوگوں کے لئے چھت فراہمی کو یقینی بنایا، سندھ حکومت  نے احساس راشن پروگرام میں کوئی حصہ نہیں ڈالا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صرف 70ارب تھا، ہماری حکومت نے احساس پروگرام کے لئے 260ارب مختص کیے  بلاول زرداری کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ آج بھی سندھ میں آٹا،گندم، چینی سمیت کھانے پینے کی ہر چیز سب سے مہنگی فروخت ہورہی ہے، گرانفروش مافیا کی پشت پناہی کی جارہی ہے،پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 11سو روپے میں فروخت ہورہا ہے،پیپلز پارٹی کی نااہلی کی وجہ سے سندھ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1500روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران سندھ کی اربوں کی گندم کھا گئے،معاملہ سامنے آیا تو کہا گیا کہ 14ارب کی گندم چوہے کھا گئے،نالوں کی صفائی،گرین لائن، کے فور، دیہی علاقوں کی ترقی سمیت ہر بڑے منصوبے پر وفاق کام کرتانظام آتا ہے، سندھ حکومت کس کام کی ہے، بلاول زرداری کو مشورہ ہے کہ وہ سندھ حکومت پر توجہ دیں تا کہ سندھ کے عوام کو سکون کا سانس مل سکے۔  وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ تعمیرات، آبی ذخائر سمیت ہر شعبے میں نوکریوں کے لاکھوں مواقعے پیدا کیے گئے عوام جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی معاشی ترقی کی بجائے ذاتی ترقی کو ترجیح دیتی ہے،ان کی سیاست جعلی اکاؤنٹس،منی لانڈرنگ  اور کرپشن سے شروع اور اسی پر ختم ہوتی ہے۔

فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -