بنوں بلدیاتی انتخابات،جمعیت کے 2 امیدوار بہرام شہزادہ کے حق میں دستبردار

  بنوں بلدیاتی انتخابات،جمعیت کے 2 امیدوار بہرام شہزادہ کے حق میں دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)ویلج کونسل بسیہ خیل سے جے یو آئی کے دو جنرل کونسلر امیدوارسینان درانی اور نسیم خان درانی بہرام شہزادہ کے حق میں دستبردار ہوگئے انہوں نے یہ اعلان خصوصی تقریب کے دوران کیا جسمیں بادشاہ خان درانی،بشیر اللہ خان درانی،عالمگیر خان اور علاقہ کے معززین شریک تھے سینان درانی اور نسیم درانی نے کہا کہ پارٹی قائدین نے ہمیں الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کہا تھا کہ اگر کسی ایک کے کاغذات مسترد ہوتے ہیں تو دوسرا امیدوار مقابلہ کریگا اسلئے پارٹی قائدین کے کہنے پر ہم بہرام شہزادہ کے حق میں دستبردار ہوتے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل کونسلر امیدوار بہرام شہزادہ نے سینان درانی ور نسیم درانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلے بھی ہم نے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے ایم این اے اور ایم پی اے سے زیادہ کام کئے ہیں اور اگر عوام نے منتخب کیا تو پھر بھی ایم پی اے سے زیادہ کام نہ کئے تو اگلے الیکشن میں لوگ مجھے ووٹ نہ دیں انہوں نے کہا کہ میں سینان درانی ارو نسیم درانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے حق میں دستبردار ہوکر میری حمایت کا اعلان کیا اور انشاء اللہ قوم کو خوشخبری دیتا ہوں کہ انشاء اللہ جیت جے یو آئی کی ہوگی اور ہم منتخب ہوکر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔