ہیڈکوارٹر ہسپتال کے بلمقابل شاہراہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں 

ہیڈکوارٹر ہسپتال کے بلمقابل شاہراہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں 

  

 جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ثمرباغ کے بالکل سامنے ٹھیکہ دار مین شاہراہ پر روڈ پختگی کیلئے روڑی ڈال کر رفوچکر۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ انتظامیہ فوری نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق لگ بھگ ایک ماہ قبل ہسپتال ثمرباغ کے سامنے ٹھیکہ دار مین روڈ پر روڑی ڈال کر چلا گیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق ٹھیکہ دار کا کہنا تھا کہ روڈ پختگی کا کام دو دنوں میں مکمل کیا جائے گا مگر روڑی ڈالنے کے بعد وہ چلا گیا ہے اور اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق روڈ کے وسط میں روڑی پڑے رہنے سے ہسپتال آنے والے مریضوں اور عام مسافروں کو شدید مشدکلات کا سامنے ہے اور ایمرجنسی کیلئے لائے جانے والے مریضوں کو طویل وقت انتظار کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اگر خدانہ خواستہ کوئی ایمرجنسی پیش آئی تو بروقت ہسپتال کو مریضوں کا پہنچانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجائے گا اس لئے کہ پہلے ہی شدید ٹریفک کی وجہ سے روڈ بلاک رہتا ہے۔مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور روڑہ ہٹانے یا روڈ فوری پختہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -