اہل پاکستان نئے سال کے آغاز سے حرمین شریفین جاسکیں گے: سعودی عرب کا عمرکی شرط 50سال کرنے کی تصدیق سے انکار 

اہل پاکستان نئے سال کے آغاز سے حرمین شریفین جاسکیں گے: سعودی عرب کا عمرکی شرط ...

  

لاہور(میاں اشفاق انجم سے) عمرہ نومبر کے بعد اب دسمبر میں بھی شروع نہیں ہو سکے گا، اہل پاکستان نئے سال کے آغاز سے حرمین شر یفین جاسکیں گے۔سعودی ذارئع بیرون مما لک سے آنیوالوں کیلئے عمر کی شرط 50سال کرنے کی خبروں کی سعودی حکام کا تصدیق کرنے سے انکار، یکم جنوری 2022ء سے سعودی عمرہ کمپنیوں کو فعا ل کرنے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے عمرہ کیلئے آنیوالوں کیلئے جدہ، مدینہ ائیر پورٹ کے قریب 72گھنٹے قرنطینہ کرنیکی تجویز 72گھنٹے بعد ٹیسٹ منفی آنے پر زائرین حرمین شریفین میں داخلہ ہو سکیں گے،کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی صورت میں عمرہ زائرین کو 14دن مزید قرطینہ کرنا پڑیگا۔ سعودی وزارت الحج نے سعودی عمرہ کمپنیوں کو گرین سگنل دیدیا، سعو دی عمرہ کمپنیاں گزشتہ سا لو ں کی طرح پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ایاٹا کمپنیوں سے عمرہ ایگریمنٹ کے زریعے عمرہ پیکیج دے سکیں گی،یاد رہے پاکستان سمیت 9اسلامی ممالک کیلئے عمرہ اور سعودیہ کیلئے براہ راست فلائٹس بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں عمرہ اور حج کیساتھ ٹریول ٹریڈ سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کسمپرسی کا شکار ہو کررہ گئے ہیں۔ دو سال سے حج بند ہونے سے بحرا ن بدترین ہو گیا ہے، دلچسپ امر یہ ہے عمرہ امریکہ، کینیڈا، عرب امارات، بنگلادیش سمیت 174ممالک کیلئے کھلا ہے جہاں سے صرف 10فیصد عمرہ ذائرین جاتے ہیں۔ پاکستان، بھارت، انڈونیشاء،افغانستان، ملائیشیاء، ترکی، ایران، مصر، عراق سے عمرہ بند ہے ان 9 اسلامی ممالک سے 90فیصد عمرہ زائر ین جاتے ہیں۔ اہل پاکستان دنیا بھر میں سب سے ز یادہ عمرہ زائرین والا ملک ہے،دو سال پہلے تک 17لاکھ عمرہ زائرین نے عمرہ کی سعاد ت حاصل کی تھی، نومبر میں عمرہ شروع کرنے کی خبر دی گئی جو بعد ازاں دسمبر میں تبدیل کر دی گئی اب جبکہ پاکستان میں کورونا 99فیصد کنٹر و ل ہو گیا ہے، 50فیصد سے زائد ویکسین بھی ہو گئی ہے، اس کے باوجود پاکستان کیلئے عمرہ اور فلائٹس شروع نہ ہونے سے اضطراب بڑھ رہا ہے۔ اب سعودی ذارئع کا کہنا ہے یکم جنوری سے ایس او پیز کے زریعے عمرہ شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، وزارت الحج نے اس کی تصدیق نہیں کی،البتہ یہ کہا ہے تیاریاں جاری ہیں، جبکہ پاکستان میں سعودی سفیر نے اہل پاکستان کو عمرہ اور براہ راست فلائٹس جلد بحال ہونے کی نوید سنائی ہے،تاریخ نہیں دی۔

عمرہ 

مزید :

صفحہ آخر -