فریال تالپور کاای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع

فریال تالپور کاای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع

  

 کراچی(آئی این پی) پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، جس پر عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ،چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما ء فریال تالپور نے برطانیہ جانے کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں فریال تالپور نے مقف اختیار کیا کہ بیٹی عائشہ تالپوربرطانیہ میں زیرتعلیم ہے، بیٹی کی طبیعت ناسازہے،برطانیہ جاناچاہتی ہوں، بیٹی کی تیمار داری کیلئے ایک باربرطانیہ جانیکی اجازت دی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ 4ہفتے کیلئے برطانیہ میں قیام کی اجازت دی جائے،ای سی ایل میں نام بیرون ملک جانے میں رکاوٹ ہے، منی لانڈرنگ کیس کے باعث نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ فریال تالپور نے درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی امیگریشن کو فریق بنایا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کے برطانیہ جانے کے معاملے وفاقی وزارت داخلہ،چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو 26 نومبر کیلئے نوٹس کردیا۔ عدالت نے فریقین کو 26نومبر کو تیاری کیساتھ پیش ہونیکی ہدایت کی ہے۔

فریال تالپور

مزید :

صفحہ آخر -