حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، کرتا رپورراہداری کیلئے طے ایس او پیز میں نرمی 

حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، کرتا رپورراہداری کیلئے طے ایس او پیز میں نرمی 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کیلئے طے ایس او پیز میں نرمی کر دی۔ ایس او پیز کے مطابق بھارت کیلئے10 روز قبل یاتریوں کی فہرست دینا لازم تھا۔ بھارت نے راہداری کھولنے کے حوالے سے بہت تاخیر سے فیصلہ کیا۔ پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کی خاطر10روز قبل فہرست فراہم کرنے کی پابندی نرم کر دی، پابندی میں نرمی کا اطلاق 30 نومبر تک رہے گا۔ اقدام کا مقصد سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کی جنم دن تقریبات میں حصہ لینے میں سہولت دینا ہے۔ امید ہے بھارت یکم دسمبر سے سابقہ طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

کرتارپور راہداری

مزید :

صفحہ آخر -