ڈی سی او کی سیکرٹری جنرل کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

ڈی سی او کی سیکرٹری جنرل کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیماع الیحیا نے بدھ کے روز اپنے تین روزہ دورہ پاکستان کے دوران کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سیکرٹری جنرل اپنے ادارے کی جانب سے چار رکنی وفد کی سربراہی کر رہی تھیں ان کے ہمراہ منسٹری آف ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسلام آباد کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔اپنے دورے کے دوران سیکرٹری جنرل نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈیجیٹل کی مختلف سہولیات کا دورہ کیا۔انہیں دورے کے دوران کامسیٹس یونیورسٹی میں ڈیٹا سنٹر،لائبریری کی ڈیجیٹلائزیشن،ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت،میڈیکل امیج پروسیسنگ ریسرچ گروپ اور میڈیکل امیجنگ اینڈ ڈائیگناسٹک لیب سے متعلق بریف کیا گیا۔یونیورسٹی میں دورے کے دوران یونیورسٹی کے سینئر حکام بشمول پروفیسر ڈاکٹر شاہد اے خان ہیڈ آفس آف ریسرچ،انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، پروفیسر ڈاکٹر ساجد اے مدنی رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر شاہد اے ملک ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ،پروفیسر ڈاکٹر آفتاب خان ڈین فیکلٹی آف سائنسز، ڈاکٹر سہیل اصغر،ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس،علی تواب بلوچ ہیڈ انٹرنیشنل آفس،ڈاکٹر ماجداقبال خان ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس نے بھی سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔اس موقع پر پروفیسر مدنی نے مفصل پریذینٹیشن دیتے ہوئے بتایا کہ کامسیٹس یونیورسٹی پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہے جو پاکستان میں اپنے سات کیمپس رکھتی ہے اور یہ پانچ فیکلٹی،بائیس اکیڈمک ڈیپارٹمنٹ اور نو جدید ترین ریسرچ سنٹرز کی حامل یونیورسٹی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کم و بیش 34000طلبا ء کو 100سے زائد ڈگری پروگرام پیش کر رہی ہے اور طلباء کی اس فہرست میں 500سے زائدبین الاقوامی طلبا ء بھی شامل ہیں۔سیکرٹری جنرل نے اپنی پریذنٹیشن میں ڈیجیٹل کو آپریشن آرگنائزیشن کے اغراض و مقاصد اور اہداف کواجاگر کیا۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کو ڈی سی اوز پروگرام کے نیٹ ورک کا حصہ بننے کی دعوت دی۔سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں ڈیجیٹل کے شعبے میں کامسیٹس یونیورسٹی کے کردار کو بھی سراہا۔اس موقع پر دونوں جانب سے ڈی سی اوز ممبر ممالک کی جامعات کے مابین تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

کامسیٹس یونیورسٹی

مزید :

صفحہ آخر -