کیا بھارت کسی پاکستانی جاسوس کیلئے کلبھوشن جیسا قانون منظور کرے گا، احسن اقبال

 کیا بھارت کسی پاکستانی جاسوس کیلئے کلبھوشن جیسا قانون منظور کرے گا، احسن ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سوال اٹھا دیا کہ کیا بھارت کسی پاکستانی جاسوس کیلئے کلبھوشن جیسا قانون منظور کرے گا؟۔اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ دشمن ملک کے جاسوسوں کو این آر او دے کر کسی ملک کی پارلیمنٹ اپنے منہ پر کالک نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ دشمن ملک کے جاسوس کے نام سے قانون پاس کر کے ملک کی عزت اور پارلیمنٹ کا وقار خاک میں ملا دیا گیا۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپنی حکومت جاتی دیکھ کر عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو این آر او دینا شروع کر دیا ہے۔

احسن اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -