حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کریگی،غلام محی الدین دیوان
لاہور (انٹرویو، دیبا مرزا تصاویر نا صر غنی)ممبر کشمیر قانو ن ساز اسمبلی وصدر پی ٹی آئی شما لی لاہور غلا م محی الدین دیوان کا کہنا ہے کہ این اے 133 میں ٹکٹ ہو لڈر کی لا پرواہی نے پا کستان تحریک انصاف کو جیتنے سے پہلے ہی ہرا دیا ہے اس سے بڑی بد نا می کو ئی نہیں ہو سکتی کہ اقتدار میں ہو نے کے با وجو د آپ سیا سی میدا ن سے اپنی نا اہلی کی وجہ سے با ہر ہو جا ئیں الیکشن میں ہا ر اور جیت دونو ں ہی ہو تی ہیں لیکن الیکشن لڑ کے ہا رنا کو ئی ہا ر نہیں ہو تی ہے۔کیا یہ کو ئی گلی محلہ کا الیکشن تھا یا پھر کیا سیا سی نا پختگی آڑے آگئی جو کا غذات میں اتنی بڑی غلطی کا نہیں پتہ چل سکا۔بلا شبہ امیدوار کو ئی بھی ہو عوام ووٹ پا رٹیو ں کو ہی ڈالتی ہے۔عوام کے مسا ئل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ہمارا ملک پا کستان وزیر اعظم عمرا ن خا ن کے وژن کے مطا بق بہتری کی جانب گا مزن ہے کسی بھی بگڑی ہو ئی صورتحا ل کو کنڑول کرنا مشکل ہو تا ہے اور وقت لگتا ہے یقین ہے کہ پا کستان تحریک انصا ف عوام سے کئے گے تما م وعدوں پر پورا اترے گی۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز روزنا مہ ”پا کستان“ کو انٹرویو دیتے ہو کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف ملکی سیا ست میں ایک بڑی جما عت بن کر ابھری ہے اور اس جما عت کے با نی اور وزیر اعظم عمران خا ن نے اپنے وژن کے مطا بق اس ملک کو چلا نا شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بہتری کی جانب گا مزن ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مہنگا ئی کی با ت کی جا ئے تو کو ن سی جما عت ایسی ہے جس کے دور میں مہنگا ئی نہیں ہو ئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ این اے 133کے الیکشن میں ہمارے اپنے امیدوار کی کو تا ہی کی وجہ سے آج ہم یہ دن دیکھ رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہمارے لئے اس سے بڑی شرمندگی کی اور کیا با ت ہے کہ ہم اقتدا ر میں ہو نے کے با وجو د صرف اپنے ٹکٹ ہو لڈر کی لا پرواہی سے سیا سی میدا ن سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ الیکشن میں ہا ر جیت تو ہو تی ہے یہ گیم کا حصہ ہے لیکن اس طرح کی لا پرواہی پا کستان تحریک انصا ف کیلئے بڑی بد نا می ہے۔
غلا م محی الدین دیوان