قیدیوں،جیل ملازمین کی فلاح کیلئے اقدامات جاری،فیاض چوہان 

قیدیوں،جیل ملازمین کی فلاح کیلئے اقدامات جاری،فیاض چوہان 

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ ساتھ جیل ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے جامع اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے تحت طویل المدتی اور قابل عمل اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے محکمہ جیل خانہ جات کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب پرزنز فاؤنڈیشن کے زیر انتظام جیل ملازمین کے بچوں کیلئے سکول بسوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نادار اور غریب قیدیوں کو مفت پی سی او کالز کی سہولت فراہم کی جائے گی تا کہ وہ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل ملازمین کے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پنجاب پرزنز فاؤنڈیشن تعلیمی وظائف جاری کرے گی جبکہ تعلیمی بورڈز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ 

فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ آخر -