دو روزہ ڈی ایچ اے ملتان رئیل سٹیٹ ایکسپو آج کراچی میں شروع ہو گی

 دو روزہ ڈی ایچ اے ملتان رئیل سٹیٹ ایکسپو آج کراچی میں شروع ہو گی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) دو روزہ ڈی ایچ اے ملتان رئیل اسٹیٹ ایکسپو آج میریٹ ہوٹل کراچی میں شروع ہو گی۔ تیاریاں مکمل، سٹال لگ گئے، ڈی ایچ اے ملتان کی طرف سے اہل کراچی کیلئے 5مرلہ 10مرلہ ایک کنال رہائشی 2مرلہ 4مرلہ کمرشل پلاٹس نقدی اور آسان اقساط میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دو روزہ ڈی ایچ اے ملتان رئیل اسٹیٹ ایکسپو میں نامور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سٹال لگائیں گے۔ ڈی ایچ اے ملتان کے پلاٹس کی خرید داری کیلئے خصوصی رعایت صرف صوبہ سندھ کے شناختی کارڈ رکھنے والوں کیلئے رکھی گئی ہے، این زیڈ مارکیٹنگ لاہور، ملتان، بہاولپور کے چیف ایگزیکٹو ملک نصیر احمد نے اہل کراچی کو خوشخبری دیتے ہوئے دعوت دی اورکہا کراچی میں ہونیوالی دو دروزہ ایکسپو فائدہ اٹھا ئیں کیونکہ ڈی ایچ اے ملتان دو روز کیلئے 5مرلہ 10مرلہ اور ایک کنال کے رہائشی پلاٹس اور 2مرلہ اور 4مرلہ کے کمرشل پلاٹس پر خصوصی رعایت کر دے رہا ہے۔ انویسٹرز اور خو بصورت رہائش رکھنے کے خواں فیملیز کو اس سے اچھا موقع پھر نہیں ملے گا۔ ملک نصیر نے کہا ہے اہل کراچی کے استقبال کیلئے میں این زیڈ کی ٹیم کیساتھ میریٹ ہوٹل کراچی میں این زیڈ مارکیٹنگ کیساتھ موجود ہوں۔

رئیل اسٹیٹ ایکسپو

مزید :

صفحہ آخر -