اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے 5سہولت کار گرفتار 

اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے 5سہولت کار گرفتار 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے مختلف تھانوں کوقتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک ملزمان کو پناہ دینے والے پانچ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا، گرفتار سہولت کار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے تھانہ غربی، تھانہ ارمڑ اور تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے سمیت مختلف مواقع پر امداد اور تعاون فراہم کرنے میں ملوث رہے ہیں، تمام ملزمان  نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ ا و تھانہ انقلاب عرفان خان، تھانہ ارمڑ یوسف خان اور تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان نے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان میں عزیز احمد، سفی، سمیع، رضا خان اور ابراہیم شامل ہیں جنہوں نے تھانہ غربی، تھانہ ارمڑ اور تھانہ آغا میرجانی شاہ پولیس کو مطلوب ملزمان کو پناہ دینے سمیت ان کو مدد و تعاون کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -