سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز و سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری 

  سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز و سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے شہر میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے کی خاطر خصوصی نئی حکمت عملی کے تحت شہر کے 7مختلف علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں جن کے دوران5 خطرناک اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیا ہے، خصوصی کارروائیوں کے دوران132 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ84 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں سمیت14 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، تمام ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل،18 عدد پستول،جبکہ سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت پشاور پولیس نے چاروں ڈویژنز کے مختلف تھانوں کی حدود میں 7 مقامات پر انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں جن میں کمانڈوز، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں نے بھی حصہ لیا، آپریشنز کے دوران5 خطرناک اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح132 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ84غیر رجسٹر ڈ کرایہ داروں اورغیر قانونی مقیم14 افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح ہوائی فائرنگ میں ملوث4افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل،18 عدد پستول،جبکہ سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -