کراچی میں تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

  کراچی میں تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے تاجر سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اورسم بھی برآمد کرلی۔ترجمان رینجرزکے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے اورنگی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران تاجر سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ پرکاش عرف وجے اور امیت نے بھتہ مانگنے کیلیے تاجرکودھمکی آمیزخط لکھا تھا، خط کے ساتھ پستول کی2گولیاں بھی تھیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اورسم بھی برآمد کرلی ہے، واقعہ کی ایف آئی آرتھانہ سول لائنز میں درج ہے۔حکام کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔