زچگی میں خون کی کمی‘سول سوسائٹی کیساتھ رابطہ اجلاس 

  زچگی میں خون کی کمی‘سول سوسائٹی کیساتھ رابطہ اجلاس 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)غذائیت کی بین الاقوامی تنظیم نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے زچگی میں خون کی کمی پر سول سوسائٹی کے ساتھ صوبائی رابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر فضل مجید (ڈائر نیوٹریشن)، نیشنل کوارڈینٹر نیوٹریشن انٹرنیشنل عاصم رضا، ڈاکٹر انیسہ آفریدی (ڈیر ایم این سی ایچ قبائلی اضلاع)،اسسٹنٹ چیف رورل ڈویلپمنٹ ایس یو این فوکل پرسن خیبر پختونخواہ رینا شہید سہروردی اور شانگلہ، دیر، بونیر، مردان، پشاور سے سکیل آف نیوٹریشن سی ایس اے کے ممبران نے شرکت کی اجلاس سے پراونشل کوآرڈینیٹر نیوٹریشن انٹرنیشنل دریا خان اور ڈاکٹر سعدیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گروپ ورک کے بعد انیمیا، آئرن اور فولک ایسڈ کی روک تھام کے لیے کمیونٹی کی سطح پر طلب اور رسد کی کمزوری کی نشاندہی کرنے میں اہم کردار ادا کیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت علاج کی طرف زیادہ توجہ مرکوز کرتا ہے جبکہ بنیادی طور پر غذا میں احتیاطی پہلو نہیں دیکھا جاتا جس کی وجہ سے آئرن اور فولک ایسڈ کی کمی کے شکار افراد میں اضافہ ہو رہا ہے پراونشل کوآرڈینیٹر نیوٹریشن انٹرنیشنل دریا خان نے کہا کہ لوگوں کو یہ یقین دلانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے کہ آئرن اور فولک ایسڈ سے بھر پور غذائیت مہنگی نہیں ہے اور طویل مدتی طرز عمل میں تبدیلی کے لیے آگاہی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مقامی وسائل کو متحرک کر کے خواتین اور نوعمر لڑکیوں میں خون کی کمی کیلئے اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -