زیابیطس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ خطرناک ہے: ڈاکٹر ضیاالحق

  زیابیطس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ خطرناک ہے: ڈاکٹر ضیاالحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق نے کہا ہے کہ معاشر ے میں ذیابطیس کے مرض کا تیزی سے پھیلاو خطر ناک حدوں کو چھو رہا ہے جو ہم سب کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار  کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ(کے ایم یو آئی پی ایچ) اور ایمز شوگر ہسپتال کے اشتراک سے عالمی یوم ذیابطیس کے حوالے سے منعقدہ آگاہی اور سکرینگ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔جبکہ اس موقع پر برمنگھم یونیورسٹی برطانیہ کی پروفیسر ڈاکٹر نجمہ صدیقی، ڈاکٹر ثنا اجمل، ایمز شوگر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو افسرڈاکٹر ندیم اختر، ڈاکٹراصناف قادر(امریکہ)،مس صبا تنویر، ڈائریکٹر آئی پی ایچ ڈاکٹر صائمہ آفاق،صدر پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن ڈاکٹر صائمہ عابد، ڈاکٹر محمد طفیل اور ڈاکٹر جواد احمد کے علاوہ طبی ماہرین،طلبہ و طالبات اور شوگر کے مریضوں کی بڑی تعداد  بھی موجود تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق نے کہا کہ ماضی میں ہمارے ہاں  آگاہی اور حفاظتی تدابیر کی بجائے زیادہ توجہ علاج معالجہ پر رہی ہے جس کی وجہ سے ہماریمعاشرے میں ذیابطیس جیساموذی مرض تیزی سے بڑ ھ رہا ہے جس کا ثبوت دنیا میں ہر دس افراد جبکہ پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فرد کا شوگر کے مرض میں مبتلا ہونا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کے ایم یو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم پہلی دفعہ علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ مختلف امراض سے بچاو اور ان کے تدارک پر بھی توجہ دے رہے ہیں جسکے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ذیابطیس سمیت اکثر  متعدی اور غیر متعدی امراض سے بچا ممکن ہے جسکے لئے ہیں بعض ناگزیر حفاظتی تدابیر کو اختیار کرنا ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق نے کہا کہ شوگر سمیت بعض دیگرتیزی سے پھیلنے والے امراض کی روک تھام کے لئے ہمیں علاج کے ساتھ ساتھ انکے تدارک اور سدباب پر توجہ دینی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ شوگر کو پہلے بڑی عمر اور مالدار لوگوں کی بیماری سمجھا جاتا تھا جبکہ اب اس میں ہر عمر، جنس اور طبقے کے افراد مبتلا ہو رہے ہیں۔ لہذا بحیثیت قوم ہمیں تیزی سے پھیلتے ہوئے اس ناسور کا مل کر مقابلہ کرناہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کے ایم یو بعض دیگر پارٹنراداروں کے ساتھ مل کر ذیابیطس پر تحقیق اور اس سے  بچا کے ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس سے حوصلہ افزا نتائج کی توقع ہے۔ تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر نجمہ صدیقی، ڈاکٹر ثنا اجمل، ڈاکٹر ندیم اختر، ڈاکٹرجواد احمد اور مس صبا تنویر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں شرکا نے ڈاکٹر ضیا لحق کے قیادت میں  اگاہی واک میں بھی شرکت کی۔ واضح رہے عالمی یوم ذیابیطس کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب کے موقع پر مختلف سٹالزبھی لگائے گئے تھے جن میں شرکا کی بلڈ سکرینگ، آنکھوں، دانتوں اور پیروں کے چیک اپ کے علاوہ بڑے پیمانے پر آگاہی بھی فراہم کی گئی۔