ناشکری دنیا میں مصائب  میں مبتلا کردیتی ہے  عبدالقدیر اعوان

  ناشکری دنیا میں مصائب  میں مبتلا کردیتی ہے  عبدالقدیر اعوان

  

پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ کسی نعمت کا نصیب ہونا اور اس کا شکر آدا نہ کرنا سزا تک لے جاتا ہے یہاں تک کہ وہ نعمت بھی سلب کی جا سکتی ہے  نا شکری دنیا میں مصائب میں مبتلا کر دیتی ہے اور نعمت کا شکر ادا کرنا بدگمانی سے بچاتا ہے اور اللہ کریم کے مزید انعامات کا سبب بنتا ہے۔اپنے ایک بیان میں امیر عبدالقدیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیشہ کی کامیابی دین اسلام میں ہے،اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ میں ہے،بندگی میں ہے یہ حیثیتیں یہی رہ جائیں گی جن پر ہم بحث کر رہے ہوتے ہیں اجتماعی توبہ کرنے سے قومیں اُٹھ کھڑی ہوتی ہیں تقدیر بدل دی جاتی ہے اورعذاب ٹال دئیے جاتے ہیں جہاں اختیار ہوتا ہے وہاں صبر اختیار نہیں کیا جاتا جو اساتذہ ہیں ان کے لیے صبر بہت ضروری ہے کیونکہ اللہ کریم نے استاد کا درجہ عطا فرمایا پھر اپنے مقصد کو دیکھیں اپنے کردار کو دیکھیں کہ مجھ سے ایک طبقہ مستفید ہو رہا ہے کہیں میرے کردار میں کوئی کمی نہ ہو اگر سخت مزاجی صرف استاد اور شاگرد کے رشتہ میں ہی ہے اور باقی زندگی کے کسی شعبہ میں نہیں تو یہ درست نہیں ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -