بجلی صارفین کیلئے آن  لائن ای کچہری کا انعقاد 

  بجلی صارفین کیلئے آن  لائن ای کچہری کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز رپورٹر) کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے عملے اور صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری حل کے لئے چیف آپریٹنگ آفیسرپسکو محمدزبیرخان نے کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈا ہاؤس پشاور میں مردان سرکل اورصوابی سرکل کے صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کے لئے ای کچہری منعقد کی،جس کے تحت صبح10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مردان اورصوابی سرکل کے صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل آن لائن سنے گئے، اس موقع پردیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، اس دوران ٹیلی فون نمبرز پر 27 کے قریب صارفین نے اپنے بجلی کے مسائل جن میں تصحیح بجلی بل،بلوں کی اقساط،لووولٹیج،جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کی تبدیلی،بجلی پولوں کی تنصیب اوردیگر مسائل بیان کئے جن کے حل کے فوری احکامات جاری کردئیے گئے،صارفین کے مسائل کے حل کے لئے منعقد کی جانے والی آن لائن کھلی کچہری کو سیاسی،سماجی شعبوں نے سراہا ہے،اور  اسے پسکو کا اچھا قدم قرار دیا ہے۔