غلام علی اور عبد الجلیل جان کی الیکشن کمشنر سے ملاقات 

  غلام علی اور عبد الجلیل جان کی الیکشن کمشنر سے ملاقات 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حاجی غلام علی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن کمشنر شریف اللہ خان سے ملاقات کی، ملاقات میں جے یوآئی وفد نے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی اور ایک تحریری درخواست بھی جمع کرائی جس میں حالیہ بلدیاتی انتخابات جوکہ پشاور ہائی کورٹ پشاور کی تاریخی فیصلے کے تحت جماعتی بنیادوں پر منعقد ہورہے ہیں جس سے گراس روٹ لیو ل پر سیاسی کلچرمزید مستحکم ہوگا۔ وفد نے الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بار ے میں نیبرہڈ اور ویلج کونسل میں تین تین جنرل کونسلرہر پارٹی نامز دکرے گی اس سلسلے میں سیاسی جماعتیں اصول کے تحت تین تین کونسلرکو ٹکٹ جاری کرے، الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا سے قانونی رائے مانگی کہ ہر ویلج اور نیبرہڈکونسل میں سیاسی جماعتیں کتنے جنرل کونسلر کو ٹکٹ جاری کرینگے۔ تحریری درخواست میں یہ رائے بھی مانگی کہ کیا؟ ایک شخص بیک وقت کتنے جنر ل کونسلروں کو ووٹ دے گی،الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا نے تحریری درخواست پر پیر کے دن تک اپنی رائے دینے کا کہا۔وفد نے بلدیاتی الیکشن میں دیگر ایشوء کے بارے میں بھی بات کی۔ وفدنے الیکشن کمشنر سے صاف اور شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقادپر زور دیتے ہوئے کہاکہ ماضی کے الیکشن مشکوک تھے اور سیاسی جماعتیں اس الیکشن کو نہیں مانتے، ایسے الیکشن کی جائے جو قوم کے ساتھ سیاسی جماعتیں بھی قبول کریں، الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صاف وشفاف،غیر جانبدارانہ اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد کریں اور جو ذمہ داری ہماری ہے اس کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائینگے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -