انصاف کی حکومت میں لینڈ مافیا کا راج ہے: سمیع اللہ

      انصاف کی حکومت میں لینڈ مافیا کا راج ہے: سمیع اللہ

  

        چکدرہ(تحصیل رپورٹر)  انصاف کی حکومت میں لینڈ مافیا کا راج ہے میری زرخرید جائیداد لینڈ مافیا سے واگزار کرائی جائے،جائیدادپر قابض لینڈ مافیاکو مقامی انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے، انتظامیہ لینڈ مافیا سے ملے ہے شموزئی کے رہائشی سمیع اللہ کی پریس کانفرنس،تفصیلات کے مطاببق شموزئی سوات کے رہائشی سمیع اللہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ راموڑہ میں ان کی زرخرید جائیداد ہے جو ان کے والد نے 1989ء میں سابق ریاست دیر کے نواب شاہ خسرو خان سے خریدی تھی اور اکے گواہان سمیت تمام دستاویزات ان کے پاس موجود ہے لیکن اس کے باوجود لینڈ مافیا ان کی جائیداد پر قابض ہوگئی ہے اور عدالتی حکم امتناعی کے باوجود دیر لیویز کی نگرانی میں وہاں تعمیراتی کام جاری ہے، انہوں نے الزام لگایاکہ مقامی انتظامیہ لینڈ مافیا سے ملی ہوئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنرعباس آفریدی قابضین سے راضی نامہ کے لئے ان سے 30 لاکھ روپے کامطالبہ کررہے ہیں، انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ قابض لینڈ مافیا سے ان کی زرخرید جائیداد فوری طور پر واگزار کر کے انہیں انصاف فراہم کیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -