پارلیمنٹ، عدلیہ اقلیتوں کے ساتھ، مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، نورالحق قادری 

پارلیمنٹ، عدلیہ اقلیتوں کے ساتھ، مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، نورالحق قادری 

  

لاہور،ننکانہ صاحب(فلم رپورٹر، نمائندہ خصوصی، آئی این پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتو ں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ملک کی پارلیمنٹ وعدلیہ اقلیتو ں کے سا تھ ہے. وزیر اعظم عمران خان قا ئد اعظم کے اصولو ں کے مطابق اقلیتوں کو سہو لتیں دے رہے ہیں یہ با تیں انہو ں نے بابا گو رونا نک دیو جی کے 552 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہیں تقریب میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بور ڈ،  ڈاکٹر عامر احمد،  سیکر ٹری بورڈ صا حبزادہ حامد مسعود گوندل, ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد, ڈپٹی سیکر ٹری عمران گوندل،ایڈ منسٹر یٹر جا وید بشیر, ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر اعجا ز احمد سمیت مقامی ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور دیگر ضلعی افسران اور دنیا بھر سے آئے سکھ رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. بورڈ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سکھ قوم کو بابا گورونا نک کے جنم دن کی مبا رکبا د دیتا ہو ں بابا جی نے امن و دوستی،  نیکی،بھلائی اور بھا ئی چا رے کا پیغام دیا ہے تاریخ اسے ہمیشہ یادرکھے گی پاکستان میں اقلیتیں آزاد جبکہ ہمسایہ ملک بھارت میں قید ہیں. اور بھارت میں مسلمانو ں سمیت اقلیتوں پر جو ظلم و ستم ہو ریے ہیں اسکی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے.باباگورونانک کے نام سے قا ئم ہو نے والی یونیورسٹی کا پیغام دوریا ں اور فا صلے ختم کر ے گا انہوں نے کہا کہ گرونانک گردوارے کے حوالے سے سکھ برادری کی جو تجاویز ہیں ان پر غور کیا جائے گا دور سے آئے سکھ یاتریوں کیلئے ضرورت کے مطابق تین سو کمروں  پر مشتمل  بلاک تعمیر کیا جائیگا شرومنی گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے پا ر ٹی لیڈر سردار رام پال سنگھ نے اعلی انتظامات اور مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کا تہہ د ل سے شکر ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم گوردواروں کی حفا ظت اور خوبصورتی پر بہت خوش ہیں  ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار بلونند سنگھ، کیانی ہر پیت سنگھ, وجندر سنگھ سمیت دیگر بھارتی سکھ رہنما وں نے کرتارپور راہداری بحال ہونے اور حکومت پاکستا ن کے بہترین اقدامات اور تعاون کی کھلے الفاظ میں تعریف کی صوبا ئی پارلیمانی سیکر ٹری برائے اقلیتی امور سردار مہمند پال سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان, وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سکھ قوم کے لئے بہترین اقدامات کیے ہیں جسے ہم ہمیشہ یادرکھے گے تقریب سے پاکستان سکھ گو رودوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران سردار اندر جیت سنگھ ڈاکٹر ممپال سنگھ  کے علاوہ سردار گوپال سنگھ چاولہ، سابق پردھان سردار بشن سنگھ سمیت دیگر بھارتی اور مقامی سکھ رہنماو ں نے خطاب کیا آ خر میں مہمانو ں میں جنم دن کے موقع پر گورو گھر کے تحائف تقسیم کیے گئے اور پالکی، نگر کیرتن کا جلوس نکالہ گیا، پاکستان زندہ باد سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگا ئے گئے۔وفاقی وزیر اعجاز شاہ   سکھ ہمارے بھائی ہیں،ہمیں تاریخ میں نہیں  جانا چاہئے کہ کیا  ہوا اور کیا نہیں،  تاریخ میں اگر آپ نے کچھ کردیا تو پھر آپ کو ساری عمر بھگتنا پڑتا ہے آپ یہ بھگت رہے ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی یہ سزا کم ہو، بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو کسی بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تو وہ ڈی سی ننکانہ صاحب تک ضرور پہنچائیں ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے سال آپ کو ان پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ہم بابا گرونانک یونیورسٹی  بنا رہے ہیں۔ 2020میں اس پر کام شروع ہوا ساٹھ ارب روپے کا یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا۔ جب بابا گرونانک یونیورسٹی  مکمل ہوجائے گی تو ہماری کوشش ہوگی کہ اس یونیورسٹی میں سکھ مذہب کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ بھارت سمیت دینا بھر سے آنے والے مہمانو ں کی سہو لیات بڑھانے کے لئے حکومت اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے دنیا سمیت ملک بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو  بابا گرونانک کے جم دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ 

نورالحق قادری

 .

مزید :

صفحہ آخر -