جہلم میں ذہنی معذور بچی سے بد اخلاقی  آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب

 جہلم میں ذہنی معذور بچی سے بد اخلاقی  آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے جہلم میں ذہنی معذور بچی سے بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔  آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو متاثرہ فیملی سے ملاقات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث نامعلوم ملزم کو جلد از جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے جہلم پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کرلیا  اورمتاثرہ بچی کا میڈیکل بھی کروالیا ۔  

بد اخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -