راولپنڈی، گیس لیکیج کے باعث گھر میں آتشزدگی، ماں 2بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق 

راولپنڈی، گیس لیکیج کے باعث گھر میں آتشزدگی، ماں 2بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی  (آئی این پی) راولپنڈی کے علاقے ریلوے ورکشاپ روڈ مظہر آباد میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آتشزدگی سے دو معصوم بچوں سمیت والدہ جھلس کر دم توڑ گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مظہر آباد کے علاقے میں 28 سالہ مسماۃ نادیہ فیضان، اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے حسن رضا اور تین سالہ بیٹے احمد رضا کے ساتھ کمرے میں سو رہی تھی کہ ضرورت کیلئے اٹھنے پر کمرے کی لائٹ جلانے کے لیے سوئچ آن کیا تو گیس لیکیج کے باعث بھر جانے والی گیس سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اس قدر شدید تھی ماں کو دونوں بچوں کو وہاں سے نکالنے کا موقع ہی نہ ملا اورتینوں جھلس کر دم توڑ گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز و پیرا میڈیکس سٹاف موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پاکر جاں بحق ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ بی کیٹگری کی تھی۔
 گیس لیکیج

مزید :

صفحہ آخر -